لیاری میڈیکل کالج کی نئی عمارت جلد تعمیر ہوجائیگیاقبال میمن
طالب علم ڈائو یونیورسٹی سے انرولڈ اور کالج پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ہے پرنسپل۔
لیاری میڈیکل کالج کی نئی عمارت کی تعمیر کیلیے ایک ارب 2 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ کالج کیلیے 2 ایکٹر اراضی پر تعمیرات کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔
کالج کی 4 منزلہ نئی عمارت کی تعمیرات کاکام 30 ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا،کالج کے پرنسپل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر اقبال میمن نے بتایا کہ کالج کی تعمیر کیلیے ایک ارب2 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری کے بعد کالج کی عمارت کی تعمیر شروع ہوچکی ہے انھوں نے کہاکہ اس عمارت میں بیسک سائنسسز، اٹانومی اور فزیالوجی سمیت دیگرتمام ڈپارٹمنٹ تعمیرکیے جائیں گے جبکہ نئی عمارت میں امتحانی مرکز سمیت دیگر یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
حکومت نے کالج کے قیام کی منظوری کے بعدکالج کیلیے2 ایکڑ اراضی الاٹ کی تھی تاہم مختص اراضی پر قبضہ تھا لیاری کے عوام نے کالج کی اراضی سے قبضہ ختم کرایا ہے جس کے بعدنئی عمارت کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیاہے، انھوں نے کہاکہ نئی عمارت 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد کالج نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا اس وقت لیاری میڈیکل کالج میں20 ڈپارٹمنٹ فعال ہیں ان میں 13کلینیکل اور7 بیسک سائنسزکے ڈپارٹمنٹ شامل ہیں، کالج میں ایم بی بی ایس کا پہلا سیشن2010-11 میں شروع ہوا تھا،لیاری میڈیکل کالج کا الحاق ڈاؤیونیورسٹی سے ہے اس لیے لیاری کالج کے زیر تعلیم طالب علم ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے انٹرولمنٹ ہیں انھوں نے کہاکہ لیاری میڈیکل کالج پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے منطور شدہ ہے۔