شہر میں اتوار کی شام سے دوبارہ سرد ہوائیں چلنے کا امکان
نئے سلسلے سے شہرکی فضاپرگہرے بادل چھاسکتے ہیں،بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
شہر کا موسم پھر معتدل ہوگیا جب کہ اتوار کی شام ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات گہرے بادلوں اور بعدازاں سرد ہواؤں کی شکل میں نمایاں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز ہواؤں کے نئے مغربی سلسلے کے متعلق موسمی مشورہ (ایڈوائزری) جاری کردی گئی ہے، ایڈوائزری کے مطابق مغرب کی جانب سے درمیانی و تیز بارشیں دینے والاسسٹم اتوار کی شام بلوچستان کی جانب سے ملک میں داخل ہوگا جس کے سبب اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ نئے سلسلے کی وجہ سے شہر کی فضاؤں پر گہرے بادل چھاسکتے ہیں، تاہم بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے،جبکہ سسٹم گزرنے کے 24گھنٹے بعد شہر میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13جبکہ زیادہ سے زیادہ قدرے اضافے سے 28.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 53جبکہ شام کو 13فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔