تعلیم یافتہ لوگوں کوسیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے خالد مقبول
سیاست پرجاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کا طبقہ حاوی ہے،افطار پارٹی سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ اس میں پڑھے لکھے افرادشامل نہیں ہوتے اوریہ ہماری بدقسمتی ہے کہ 21 ویں صدی میں بھی ملک کی سیاست پر جاگیرداروں، وڈیروں ،سرمایہ داروں اور سرداروں کا طبقہ حاوی ہے۔
انجینئرنگ فورم کے زیراہتمامCMAکمیونٹی ہال فیڈرل بی ایریامیں منعقدہ دعوت افطارکے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقبول صدیقی نے کہاکہ انجینئرنگ کاشعبہ دنیابھرکے تمام ممالک کیلیے اہم ترین ہے اوراس شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے کئی ممالک ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہوچکے ہیں۔
بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں انجینئرز کو جائز مقام نہیں دیا جاتا اور نہ ہی ان کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کیلیے انہیں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ انجینئرزکسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کاانجن ہوتے ہیں، تعلیم یافتہ لوگوں کوتعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی بھر پور کردار اداکرنا چاہیے اورانجینئرزحضرات ملک کی سیاست میں پڑھے لکھے افرادکی کمی کوکرکے ملک کو جدیداور ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل کرسکتے ہیں۔دعوت افطارسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے بھی خطاب کیا۔