جان کیری کے دورے میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنیکی کوشش کرینگے پاکستان
اتفاق ہوا تو ورکنگ گروپس کی ملاقاتیں کرائی جائینگی،افغانستان میں قیام امن کے عمل کوآگے بڑھانے پربھی بات ہوگی
پاکستان نے کہاہے کہ وہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ اسلام آباد میں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔
دفترخارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دونوںممالک کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کوسلالہ حملے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کیلیے دونوں ممالک کے5ورکنگ گروپس تھے،جان کیری کے دورے کے دوران اسٹریٹیجک ڈائیلاگ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیاتو وہ فوری طور پر ان کی ملاقاتیں کرائیں گے۔
بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ اس موقع پر افغانستان میں قیام امن کے عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی،امریکاپاکستان کا سب سے بڑاتجارتی پارٹنر ہے اوردونوں ممالک میں دفاع،تجارت،انفرا اسٹرکچر، زراعت،توانائی،تعلیم اور دیگرشعبوں میں پہلے سے تعاون موجودہے۔مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعدیہ کسی بھی بڑے امریکی عہدیدار کاپہلا دورہِ پاکستان ہو گا۔