پی ایس ایل 4 شاداب خان نے ٹائٹل پر نظریں جمالیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن بہترین ہے، بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلیے پرعزم
آل راؤنڈر شاداب خان ایک اور پی ایس ایل ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ کے شوکیس میں سجانے کے خواہاں ہیں.
دبئی میں www.cricketpakistan.com.pk کے سلیم خالق کو انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم اسلام آبادیونائیٹڈ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کا ایک اور ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہیں، ہم اس سال بھی فائنل کھیلنے اور اس میں فتح کی کوشش کریں گے، فہیم اشرف اور آصف کی بہترین فارم ہماری لیے اچھی علامت ہے، ہمیں خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی سے ہم نے ایونٹ کا اچھا آغاز کیا ہے۔
اپنی فارم کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی فارم پر تھوڑی تشویش ہے لیکن میں فارم حاصل کرنے اور آنے والے میچز میں اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ وہاں پر ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، بطور ٹیم ہم اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے تاہم انفرادی طور پر کئی اچھی پرفارمنسز سامنے آئیں۔
اسمتھ اور مشتاق آئیڈیل ہیں، شاداب
لیگ اسپنر شاداب خان نے اسٹیون اسمتھ اور مشتاق احمد کو اپنے آئیڈل کرکٹرز قرار دے دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی میرے آئیڈیل ہیں، انھوں نے میری کوچنگ بھی کی ہے۔
شاداب خان نے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے اہم ترین قرار دے دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، آسٹریلیا سے سیریز میگا ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا ہمارے پاس آخری موقع ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس فی الحال کوئی کاؤنٹی کنٹریکٹ نہیں کیونکہ میری پوری توجہ پی ایس ایل کے بعد ورلڈ کپ ہی مرکوز ہوگی، میں اپنی ٹیم کو فتح دلاتے ہوئے میگا ایونٹ کا بہترین کھلاڑی بننا چاہتا ہوں۔

آسٹریلیا سے ون ڈے سیریزورلڈ کپ تیاریوں کیلیے بہترین ہوگی،شاداب