نسلی تعصب اٹلی کی پہلی سیاہ فام خاتون وزیر پر کیلے پھینکے گئے

کائی انگ اٹلی کی پہلی سیاہ فام خاتون وزیر ہیں جنھیں وزارت ملنے کے فوری بعد اس قسم کے نفرت انگیز حملوں کا سامنا ہے۔

کائی انگ اٹلی کی پہلی سیاہ فام خاتون وزیر ہیں جنھیں وزارت ملنے کے فوری بعد اس قسم کے نفرت انگیز حملوں کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

اٹلی کی پہلی سیاہ فام خاتون وزیر کو ایک بار پھر سفید فاموں کی طرف سے نفرت کے اظہار کا اس وقت سامنا کرنا پڑاجب اس پر ایک ریلی کے دوران کیلے پھینکے گئے۔


کائی انگ اٹلی کی کابینہ میں واحد اور ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون وزیر ہیں جنھیں وزارت ملنے کے فوری بعد اس قسم کے نفرت انگیز حملوں کا سامنا ہے۔ خاتون وزیر کا کہنا ہے کہ اصل قصور کیلے پھینکنے والے کا نہیں بلکہ اس سوچ کا ہے جو نسلی تعصب پر مبنی ہے اور ہم نے اسی سوچ کو ختم کرنا ہے۔

 
Load Next Story