سی ایس ایس 2012ء کے کامیاب امیدواروں کا کوٹا فائنل
مختلف جگہوں پر تعیناتیوں کا’’پوسٹنگ پلان‘‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیارکرناشروع کردیا ہے
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس مقابلے کے امتحانات 2012ء میں کامیاب 247 امیدواروں کو میرٹ اورعلاقائی کوٹے کے تحت نوکریاں دینے کیلیے''کوٹے کی تخصیص''کوحتمی شکل دیدی ہے۔
جبکہ انکی مختلف جگہوں پر تعیناتیوں کا''پوسٹنگ پلان'' اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیارکرناشروع کردیا ہے جسے چندروزمیں حتمی شکل دیدی جائیگی۔ دستیاب معلومات کے مطابق ایف پی ایس سی نے حکومت کی میرٹ پالیسی کے تحت صوبائی، علاقائی، خواتین اوراقلیتوں کیلیے جوکوٹا مختص کیاہے اس میں7.5 فیصد میرٹ آل پاکستان میں 15اسامیاںہونگی، 50فیصد پنجاب کوٹا کی تقسیم میں اوپن میرٹ86، خواتین 12، اقلیتی اسامیاں10 ، سندھ (دیہی)11.4فیصدکوٹہ میں اوپن میرٹ کی22، خواتین9، اقلیتی3، سندھ شہری7.6 فیصدکوٹے میں اوپن میرٹ کی32، خواتین 5، اقلیتی2 اسامیاں، خیبرپختونخواکے11.5فیصدکوٹے میں اوپن میرٹ کی 19، خواتین 2،اقلیتی 2 اسامیاں،بلوچستان کیلیے6 فیصدکوٹے میں اوپن میرٹ 19، خواتین3، اقلیتی 2 اسامیاں، گلگت بلتستان،فاٹاکے4 فیصدکوٹے میں اوپن میرٹ4،خواتین2، اقلیتی1،آزادکشمیرکے 2 فیصدکوٹے میں اوپن میرٹ4،خواتین اوراقلتیوں کی کوئی اسامی نہیں۔اس سال اسامیوںکی تقسیم کاکوٹا سابقہ سی ایس ایس امتحان کی روشنی میں رکھاگیاہے۔اس سال کل247 اسامیوں کیلیے 193 اسامیاں میرٹ، 33 خواتین اور 21 اسامیاں اقلیتوں کیلیے مخصوص کی گئی ہیں۔