حکومت کا تاریخی آثار کے فروغ کیلیے 20 سال سے بند ریلوے لائن بحال کرنے کا فیصلہ

سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سفاری ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے۔

سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سفاری ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے

خیبر پختون خوا حکومت نے تخت بھائی کے تاریخی آثار کو فروغ دینے کے لیے 20 سال سے بند ریلوے لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ سے تخت بھائی ریلوے لائن کی مرمت اور تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں، محکمہ سیاحت نے تخت بھائی میں قدیمی اور پرانے مقامات اور تاریخی کھنڈرات کو فروغ دینے کے لیے پشاور سے تخت بھائی تک اسٹیم سفاری ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ سفاری ٹرین سروس کے لیے پی سی تیار کرنے کی ہدایت کری دی گئی ہے ۔

خیال رہے تخت بھائی میں موجود بدھ مت کے آثار کو یونیسکو ورلڈ ہیری ٹیج بھی ڈیکلیئر کرچکی ہے، آثار کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سفاری ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے ، مردان سے گزرنے والی ریلوے لائن کو کلیئر کیا جارہا ہے، ریلوے کی مرمت کے ساتھ ریلوے لائن پر بننے والی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ محکمہ سیاحت کے مطابق ریلوے انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں پی سی ون کی منظوری کے بعد بحالی کا کام مزید تیز کردیا جائے گا۔
Load Next Story