پشاور میں بم دھماکے سے پولیس موبائل تباہ 4 اہلکار زخمی
پشاورکے علاقے یکہ توت میں بم دھماکے سے تباہ ہونے والی پولیس موبائل جائے وقو ع پر کھڑی ہے۔
پشاورکے علاقے یکہ توت میںبم دھماکے میں4 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
یکہ توت پولیس کے مطابق تھانے کی موبائل صبح کے وقت معمول کے گشت پرتھی کہ شرپسندوںنے سپیریئرسائنس کالج کے قریب پہلے سے نصب بم کوریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا جس کی وجہ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکارزخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں میں اعجازاحمد ولد فیروزشاہ،دلاورخان ولدنعیم شاہ اوررحمن اللہ ولدرحمدل خان شامل ہیں جنھیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروںاہلکارمعمولی زخمی ہوئے ہیںاوران کی حالت خطرے سے باہرہے۔بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق دھماکے میں ڈھائی کلوگرام باروداستعمال کیاگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔