جعلی ڈگری کیس تحریک انصاف کی رہنماعائلہ ملک نااہل قرار

عائلہ ملک کے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی ایف اے اور گریجویشن کی ڈگریاں جعلی ہیں، عدالتی فیصلہ

عائلہ ملک کی انٹر کی سند میں جو رول نمبر درج ہے وہ 1989 میں جہلم کے ایک طالب علم امداد حسین کو الاٹ کیا گیا تھا.۔ فوٹو : فائل

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کو نااہل قرار دے دیا ہے۔


لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں جسٹس مامون اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 71 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبیداللہ خیل کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عائلہ ملک کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی ایف اے کی ڈگری جعلی اور ماسکو یونیورسٹی کی گریجویشن کی ڈگری جعلی ہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں راولپنڈی بورڈ نے الیکشن ٹریبونل کو آگاہ کیا تھا کہ عائلہ ملک کی انٹر کی سند میں جو رول نمبر درج ہے وہ 1989 میں جہلم کے ایک طالب علم امداد حسین کو الاٹ کیا گیا تھا اور وہ بھی انٹر میڈیٹ کے امتحان کامیاب نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد عدالت نے درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
Load Next Story