کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 9 افراد جاں بحق
جوہرآبادتھانےکےقریب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کےانسپکٹرکو قتل کردیا گیا جبکہ قائدآبادمیں ہیڈ کانسٹبل کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا
KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جوہر آباد تھانے سے صرف چند قدم کے فاصلے پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر ظفر ضیا سیدکو قتل کردیا، قائدآباد اولڈ مظفر آباد کالونی میں دہشت گردوں نے قائدآباد پولیس کے ہیڈ کانسٹبل ظفراقبال کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ اورنگی کے علاقے میٹروسینما کے قریب بنارس پل کے اوپر سے شرپسندوں نے پولیس کی موبائل پر دستی بم پھینکا جس سے ایک اہلکارسمیت 2 افرادزخمی ہوگئے، عزیزآباد کے علاقے میں یاسین آباد پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کیشیئرشدید زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب شیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 35 سالہ عطاء اللہ جاں بحق اور علی حیدرزخمی ہوگیا، ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب بھی ایک شخص کو گولیوں سے بھون دیا گیا جس کی شناخت عبدالستار کےنام سے ہوئی، بلدیہ ٹاؤن 2نمبر میں کچرا کنڈی سے 2 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد تشددکرکے قتل کیاگیا تھا، جبکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 حوا گوٹھ کےقریب فائرنگ سے 25 سالہ حفیظ اللہ جاں بحق ہوگیا، ابوالحسن اصفہانی روڈپر فائرنگ سے پہلوان نامی شخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ جمشید کوارٹرز کےعلاقے گرو مندر بزنس ریکارڈرروڈ پر اکرم نامی شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔