وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
20ارب ڈالرکےمعاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے،آنےوالےوقت میں دونوں ممالک کےتعلقات مزید پروان چڑھیں گے،سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات کے بعد معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کے لیے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی ہم منصب کے ہمراہ معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کیے۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان اسٹینڈرائزیشن کےشعبے میں تکنیکی تعاون،نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے شعبے میں تعاون بجلی کی پیداوارکےشعبےمیں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے، ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام اور متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔