شیخ رشید کا تحریک انصاف کے امیدواروجیہہ الدین کی حمایت کا اعلان

گڈگورننس کامسئلہ سنگین ہوتا جارہاہے اور مسلم لیگ (ن) کا شیرجمہوریت کا چہرہ بگاڑ رہا ہے،شیخ رشیداحمد

اسلام آباد میں وفاقی سیکریٹریوں کی حکومت ہے جنہیں پنجاب سے لایا گیا ہے، شیخ رشید احمد فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے امیدواروجیہہ الدین کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے صدارتی امیدوارجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے لال حویلی راولپنڈی میں شیخ رشید سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف ایک طرف تو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب صدارتی انتخابات میں حصہ بھی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے لیکن اگر میں نے ووٹ ڈالا تو جسٹس وجیہہ الدین کے حق میں ہوگا۔


شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وفاقی سیکریٹریوں کی حکومت ہےجنہیں پنجاب سے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈگورننس کامسئلہ سنگین ہوتا جارہاہے اور مسلم لیگ (ن) کا شیرجمہوریت کا چہرہ بگاڑ رہا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story