یواے ای میں بھارتی شہری کو بچی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی

ملزم نے بچی کو دھمکی دے کر ڈرایا کہ اگر اس نے کسی کو اس زیادتی کے بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔

ملزم نے اسکول کے کیفے ٹیریا میں 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وکیل متاثرہ بچی فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 57 سالہ بھارتی شہری کو 7 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔


ابو ظہبی کی عدالت میں متاثرہ بچی کے وکیل حسین الجزیری نے کہا کہ ملزم نے اسکول کے کیفےٹیریا میں 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے دھمکی دے کر ڈرایا کہ اگر اس نے کسی کو اس زیادتی کے بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا ایسے والدین جن کے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہوں انہیں اس جرم پر پردہ ڈالنے کے بجائے پولیس میں رپورٹ کرنی چاہئے تاکہ انہیں اور ان کے بچوں کو انصاف مل سکے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فروری 2011 میں ایک مقامی شخص کو پاکستانی بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دینے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story