ہم جنس پرستی گناہ ہے لیکن اس جانب رجحان رکھنا نہیں پوپ فرانسس
مسئلہ ہم جنس پرستی یا اس کا رجحان رکھنا نہیں بلکہ اسے تقویت دینا اور اسے جائز قرار دینے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے، پوپ
مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانس نے کہا ہے کہ ہم جنس پرست افراد کو الگ تھلگ کرنے کی بجائے انہیں معاشرے کا حصہ بنانا چاہیے اورہمیں کوئی حق نہیں کہ ان کے متعلق کوئی فیصلہ کریں۔
ویٹی کن میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہاکہ اگر کوئی شخص ہم جنس پرست ہے لیکن گاڈ سے محبت کرتا ہے تو پھر میں بھی اس کے بارے میں فیصلہ دینے کا اختیار نہیں رکھتا، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جنس پرست پادریوں اور ان کے گناہوں کو معاف کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں، ہم جنس پرستی گناہ ہے لیکن اس جانب رجحان رکھنا نہیں، ان کی نظر میں اصل مسئلہ ہم جنس پرستی کو تقویت دینا اور اسے جائز قرار دینے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ وہ کلیسا میں خواتین کا فعال کردار دیکھنا چاہتے ہی اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے جاسکتے ہیں لیکن انہیں کسی بھی صورت میں پادری نہیں بنایا جاسکتا۔
واضح رہے کہ موجودہ پوپ کے خیالات ان کے پیش رؤں کے مقابلے میں خاصے مختلف ہیں کیونکہ سابق پوپ بینی ڈکٹ نے 2005 میں ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ہم جنس پرستی کی جانب رجحان رکھنے والے مردوں کو بھی پادری نہیں بنایا جانا چاہیے۔