سعودی ولی عہد کا 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا حکم

گزشتہ روز وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کی درخواست کی تھی

گزشتہ روز وزیراعظم نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔ پی ایم ہاؤس

وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی درخواست کے بعد فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔




واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم، اعلامیہ

دریں اثناء سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز 'نشان پاکستان' سے نوازا گیا
Load Next Story