لٹیروں کوچناگیاتوملکی حالات سنگین ہوجائینگےمنورحسن
جن مہاجروں نے قیام پاکستان کیلیے سب کچھ قربان کردیا وہ ٹارگٹ کلنگ نہیں کرسکتے
ISLAMABAD:
امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ عوام نے آئندہ انتخابات میں بھی لٹیروں کوچناتوملکی حالات سنگین ہوجائیں گے اور قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،بار بار آزمائے ہوئوں کو دوبارہ آزمایاتوحالات مزیدخراب ہوں گے۔ حکمرانوں کو گالیاں اور بدعائیں دینے سے حالات نہیں بدلیں گے ، تبدیلی کیلیے عوام کورویہ بدلنا ہوگا اورملک کی باگ ڈور دیانتدار لوگوں کے ہاتھوں میں دینا ہوگی۔
انھوں نے جمعرات کوکراچی سے واپسی پر منصورہ میں وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جن مہاجروں نے قیام پاکستان کیلیے سب کچھ قربان کردیا وہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری نہیں کر سکتے، منورحسن کاکہناتھاکہ امریکا خود طالبان سے مذاکرات کررہاہے جبکہ پاکستان میں فوج اور عوام کے اندر نفرتیں پیدا کرنے کیلیے آپریشن کیلیے دبائو بڑھارہا ہے،آرمی چیف کوملکی مفادمیںشمالی وزیرستان آپریشن سے ہاتھ کھینچ لیناچاہیے ۔ حکمران بے حسی اور ڈھٹائی کی تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کانیا طوفان اٹھے گاجس سے عوام پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا ۔
علاوہ ازیں منور حسن نے عیدالفطر کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال جاکر ملاقات کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی ،اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، نسیم صدیقی،زاہد عسکری اور سرفرازاحمد بھی موجود تھے،منورحسن نے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کی خیریت دریافت کی اور رہائی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں اور پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔