جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور فاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی، ذرائع

نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریف کرے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کل جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوگی، سابق صدر آصف زرداری نے کیس کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت میں فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور فاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ سماعت کے بعد نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم آصف زرداری کو بریفنگ دیں گے۔
Load Next Story