مٹیاری بد امنی کا شکار ایک ماہ میں 8 قتل 6 اغوا اور لوٹ مار کی درجنوں وارداتیں

دن دہاڑے ڈکیتیوں کے باعث شہری خوفزدہ، اہم شخصیتوں کے اغوا کی افواہیں، پرائیویٹ گارڈ رکھ لیے، پولیس کی پراسرار خاموشی

مٹیاری ضلع میں ایک ماہ کے دوران قتل کی 8 وارداتیں ہوئیں جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

مٹیاری میں بدامنی کا راج، ایک ماہ میں 8 قتل، 6 اغوا اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، عوام میں خوف و ہراس، مٹیاری ضلع کی 10 بڑی شخصیات کو اغوا کرانے کی افواہیں۔

اہم شخصیتوں نے سیکیورٹی سخت کردی۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع میں ایک ماہ کے دوران قتل کی 8 وارداتیں ہوئیں جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ 3 افراد ڈاکٹر شمشاد اور دیگر کو پولیس بازیاب نہیں کرواسکی جبکہ مٹیاری، سعید آباد، ہالا، بھٹ شاہ، کھنڈو سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دن دہاڑے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ عید سے پہلے مٹیاری ضلع کی اہم شخصیتوں میں سے کسی کو بھی اغوا کیا جاسکتا ہے۔




جس کے بعد بااثر لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے پرائیویٹ گارڈ رکھ لیے ہیں جبکہ مارکیٹوں، بینکوں اور کاروباری مراکز پر بھی تاجر برادری نے اپنے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ مقرر کردیے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بدامنی پر کنٹرول کرنے میں پولیس غیر سنجیدہ ہے جو صرف سڑکوں پر عیدی جمع کرنے میں مصروف نظر آتی ہے۔
Load Next Story