دوڑ انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار صارفین کو پریشانی کا سامنا

پرانی بوسیدہ لائنیں تبدیل نہ ہی شکایات کا تدارک کیا جاتا ہے ، صارفین

صارفین نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایت کرنے کے باوجود انکی شکایت کا تدارک نہیں کیا جاتا۔ فوٹو: فائل

دوڑ میں انٹرنیٹ کی سروس کئی روز سے تعطل کا شکار، صارفین کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق دوڑ میں انٹرنیٹ ڈی ایس ایل کی سروس کئی روز سے تعطل کا شکار ہے جس کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایت کرنے کے باوجود انکی شکایت کا تدارک نہیں کیا جاتا۔ اس وقت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بھی انتہائی کم ہے۔ صارفین نے بتایا کہ دوڑ میں انٹرنیٹ سہولت مہیا کرنے سے قبل پرانی اور بوسیدہ لائینوں کو تبدیل کرنے کے بجائے پرانی لائنوں پر سروس شروع کردی گئی۔




جس کے سبب ٹیلی فون کی لائنیں اکثر خراب رہتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دوڑ میں 4 سو سے زائد صارفین ٹیلی فون جبکہ 2 سو سے زائد صارفین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کررہے ہیں۔ دوڑ کے نواحی علاقوں باندھی، بچھیری اور 60 میل میں نئی ٹیلی فون لائن بچھا دی گئی ہے، مگر دوڑ میں نئی لائن بچھانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ صارفین نے پی ٹی سی ایل حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story