بھٹ شاہ انتقامی کارروائیوں کیخلاف فنکشنل لیگ کے مظاہرے

کارکنوں کے گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں کرائی جارہی ہیں، عبدالرزاق میمن

مظاہرین نے ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع میں فنکشنل کے حمائتیوں کے خلاف کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔

مٹیاری میں فنکشنل کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد مٹیاری میں احتجاجی مظاہرے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں حاجی عبدالرزاق میمن، سید محمد علی شاہ جاموٹ ، سائیں نظیر راہو، رئیس علی احمد نظامانی اور دیگر نے مختلف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹیاری میں فنکشنل کے حمایتیوں، کارکنوں اور عہدیداروں کے گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی اور انھیں اغوا و قتل کرنے کی وارداتیں کی جارہی ہیں۔




مٹیاری عوامی اتحاد کے ڈپٹی کنوینر رئیس علی احمد نظامانی کے ملازمین کو اغوا اور لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع میں فنکشنل کے حمائتیوں کے خلاف کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔ بصورت دیگر عید کے بعد تحریک چلائی جائے گی۔
Load Next Story