بلدیاتی انتخابات کا انعقاد حکومت کیلیے بھی ضروری ہے سعید غنی

ایم کیوایم کی پرفارمنس اچھی بھی ہے اورخراب بھی، بشیرجان،پروگرا م ٹودی پوائنٹ میںگفتگو

ایم کیوایم کی پرفارمنس اچھی بھی ہے اورخراب بھی، بشیرجان،پروگرا م ٹودی پوائنٹ میںگفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد حکومت کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔پروگرا م ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ پیپلزپارٹی انتخابات نہیں چاہتی غلط ہے۔یہ بات ماننے والی ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم پیپلزپارٹی سے زیادہ سیٹیں لے گی۔جب تک ووٹر لسٹیں ٹھیک نہیں ہوتیں کوئی بھی جماعت الیکشن نہیں چاہتی۔مصطفیٰ کمال نے بہت کام کیا لیکن شہر میں جو قبضے ہوئے ان کو کون چھڑائے گا۔


ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ایم کیوایم تو پہلے روز سے ہی بلدیاتی نظام کی بحالی کی مطالبہ کررہی ہے۔ جب تک مقامی لوگوں کو اختیارات نہیں دیں گے بھانجوں بھتیجوں کی سیاست سے باہرنہیں نکلیں گے ترقی ممکن نہیں ہے ۔کراچی سب کا ہے تمام سیاسی جماعتوں کا کراچی میں مینڈیٹ ہے مصطفیٰ کمال نے کسی خاص حلقے میں کام نہیں کیا انھوں نے سارے کراچی میں کام کیا ہے ۔جولسٹیں آئی ہیں نادرا نے ان کو اوکے کیا ہے اور اس پر کسی نے کوئی بھی اعتراض نہیں کیا ۔لیکن الیکشن کو ہولڈ کرلینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اے این پی کے رہنما بشیرجان نے کہاکہ اگرجنرل الیکشن جلد ہیں تو پھر بلدیا تی الیکشن ممکن نہیں ۔مجھ پر تین حملے ہوچکے ہیں آج سی ایم نے آرڈر کیے ہیں کہ ان کو سیکیورٹی دے دیں لیکن پھر مجھے پیغام ملا ہے کہ ہمارے پاس نہ تو نفری ہے اور نہ گاڑی ہے جو آپ کو دی جائے۔ایم کیوایم کی پرفارمنس اچھی بھی ہے اور خراب بھی ۔ایک طرف ایک چھ ماہ میں بن جاتا ہے اوردوسری طرف سات سال سے بھی ایک پل نہیں بن پایا۔
Load Next Story