پلوامہ حملہ پاکستان کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جوسنگین غلطی ہوگی، پاکستان

بھارت کے مطابق حملہ آورکشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پردھردیا، پاکستان: فوٹو: فائل

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خط فوری طورپرسلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیرپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ بھارت کے مطابق حملہ آورکشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پردھردیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان اورہم پر لگانے کا سلسلہ بند کرے، چینی سرکاری میڈیا

خط کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی جب کہ بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں کود کش حملے کئے بعد پورے بھارت میں پاکستان کے خلاف محاذ کھلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل بغیر تحقیقات کے پاکستان پر حملے سے متعلق الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

 
Load Next Story