بلدیاتی نظام کی100سے زائدشقوں پراتفاق ہوگیاسراج درانی
پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کی کورکمیٹی کااجلاس،بلدیاتی نظام سے متعلق امورپرغور
HYDERABAD:
پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کی کورکمیٹی کااجلاس جمعرات کووزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا،اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے آغاسراج درانی، سیدمرادعلی شاہ اوررفیق انجینئرنے شرکت کی جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے ڈاکٹرفاروق ستار،کنور نویدجمیل اورواسع جلیل نے شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مجوزہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2012کے مختلف حصوں اورشقوں پرتفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں مجوزہ مسودے کے کئی امورپراتفاق رائے پایاگیا،اجلاس کے بعدصوبائی وزیربلدیات آغاسراج درانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے لچک کامظاہرہ کیااس لیے130شقوں میں سے ایک سوسے زائدشقوں پراتفاق ہوچکا۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے لیے پیپلزپارٹی اورمتحدہ دونوں جماعتیں سنجیدہ ہیں،دونوں جماعتیں اس مسودے کوجلدازجلدمکمل کرناچاہتی ہیں،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کاانعقادہوسکے،اگر بلدیاتی نظام کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معاملات حل طلب رہے تو گورنرعشرت العباداور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی مل بیٹھ کر معاملات کوحل کریں گے،متحدہ قومی موومنٹ سے معاملات طے ہونے کے بعدسندھ حکومت کی دیگراتحادی جماعتوںکوبھی اعتمادمیں لیاجائے گا۔دریں اثنااس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیاگیاتو ترجمان کاکہناتھاکہ کافی نکات پر اتفاق ہو چکاتاہم کور ایشوزپرمعاملات اب بھی حل طلب ہیں،امیدہے ملاقاتوںکاسلسلہ جاری رہے گااس لیے امکان ہے کہ کوئی حل نکل جائے گا۔