بھارت آئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے

بھارت کے اس رویے سے بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے: فوٹو: فائل














جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیزی اوروہاں مقیم مسلمانوں اورکشمیریوں پرحملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیرمیں ضلع مجسٹریٹ نے راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ مجسٹریٹ نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے۔


راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیرشریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیں

بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اوران کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔












Load Next Story