مردوں کے مقابلے میں خواتین کی طویل عمر کا راز سامنے آگیا

سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور زیادہ کھانا کھانے سے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد مرتے ہیں

سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور زیادہ کھانا کھانے سے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد مرتے ہیں فوٹو:فائل

دنیا بھر میں یہ عمومی مشاہدہ ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی طویل عمری کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور زیادہ کھانا کھانے سے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد مرتے ہیں۔ مثلاً روس میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اوسط عمر 13 سال کم ہے جس کا ایک سبب کثرت شراب نوشی ہے۔

ماہرین کے مطابق مردوں کی کم عمری میں موت کی ایک وجہ خطرے والے کام بھی ہیں جیسے لڑائی جھگڑا، مار پیٹ، گاڑی اور موٹر بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔


صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016 میں عالمی سطح پر دنیا کی آبادی کی اوسط عمر 72 سال تھی۔ اس میں خواتین کی عمر 74 سال دو ماہ تھی جبکہ مردوں کی اوسط عمر 69 سال اور 8 ماہ سامنے آئی۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین کی اوسط عمر مردوں سے 5 سال زیادہ ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈیوڈ جیمز کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ جینین ہے، کیونکہ مادہ جینین کے مقابلے نر جینین زیادہ جلد مرتے ہیں۔ ایکس کروموزوم میں بہت ساری جینز ہوتی ہیں جو آپ کو زندہ رہنے میں معاون ہوتی ہیں۔ خواتین میں دو ایکس (XX) کرموزوم ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی (XY) کروموزوم ہوتے ہیں اور انھی کروموزوم میں جین ہوتی ہے۔

خواتین کی طویل عمری کی ایک اور وجہ ہارمونز بھی ہیں۔ مردوں میں ٹیسٹیسٹرون ہارمون زیادہ ہوتے ہیں اور جوانی میں جب یہ جوش مارتے ہیں تو مردوں میں موت کی شرح بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان سے جذبات میں ابال آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ مردوں کے زیادہ خطرے والے کام جیسے مار پیٹ، کار اور بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔

خواتین میں اوسٹروجین ہارمون زیادہ ہوتے ہیں جو انہیں پرسکون رکھتے ہیں اور ایسے زہریلے کیمیائی مادے کو صاف کرتے ہیں جس سے خلیوں پر دباؤ پڑتا ہے۔
Load Next Story