سلمان خان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا

سلمان خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی کو ’’نوٹ بک‘‘ سے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے نکالنے کا حکم دے دیا

گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

سلمان خان نے اپنی فلم 'نوٹ بک' سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر نکال دیا۔

پلوامہ حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، پہلے بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے انکار کیا، پھر گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔ اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی


سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم 'نوٹ بک' سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا، سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی 'دی کپل شرما شو' سے نکال دیا گیا۔
Load Next Story