روشان کا قاتل رکشا ڈرائیور پڑوسیوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا
کھیلنے جانیوالا روشان گم ہوگیا تھا، رات گئے پولیس نے لاش کی اطلاع دی، والد جاوید
کورنگی میں پڑوسی رکشا ڈرائیورکے ہاتھوں نوعمر لڑکے کے قتل کے واقعے پر فضا سوگوار ہے۔
نوعمر روشان کی والدہ نے قاتل کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے،جمعرات کو کورنگی ڈیڑھ نمبر سیکٹر48-D نورانی بستی میں بدفعلی کے دوران مزاحمت پر 9 سالہ محمد روشان کو پڑوسی رکشا ڈرائیور نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا پولیس نے رؤف کو گرفتار کر لیا ہے،مقتول روشان کے والد محمد جاوید نے بتایا کہ روشان کے قتل کے بعد ہم پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے اس کی والدہ کو مسلسل غشی کے دورے پڑرہے ہیں،انھوں نے بتایا کہ واقعے کے روز روشان میدان میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا اور شام تک واپس نہ آیا تو اس کی ماں ڈھونڈنے نکل پڑی پر وہ نہ ملا شام تک میں بھی گھر پہنچ گیا تھا۔
بیوی نے بتایا روشان گم ہے میں بھی اسے ڈھونڈنے نکل پڑا اور رات ہوگئی تاہم اسی دوران گھر کے سامنے پولیس موبائل آئی جو کہ رؤف کو گرفتار کرکے لے جارہی تھی پولیس کو دیکھ کر میں نے روشان کے لاپتہ ہونے کا ذکر کیا تو پولیس نے بتایا کہ ایک بچے کی لاش کورنگی آر چورنگی کی کچرا کنڈی سے ملی ہے جو تمہارے پڑوسی رؤف نے پھینکی ہے جس پر میں فوراً زمان ٹاؤن تھانے پہنچا اور لاش شناخت کرلی جو میرے کمسن بیٹے کی تھی،واقعے کے روز مکینوں نے ملزم رؤف کو ہاتھ میں ایک وزنی بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا تھا پوچھنے پر بتایا کہ وہ پنجاب جارہا ہے۔
جس کے بعد رؤف رکشا میں سوار ہو کر کورنگی R چورنگی پہنچا اور وہاں کچرہ کنڈی میں بیگ پھینک دیا،رکشا ڈرائیور نے اس معاملے کے متعلق محلے کے پرچون والے سے ذکر کیا جس کو اس معاملے پر شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع کردی، پولیس نے آ کر بیگ چیک کیا تو اس میں بچے کی لاش تھی جس کے بعد پولیس نے رکشا ڈرائیور سے رابطہ کیا اور پھر رکشا ڈرائیور کی نشاندہی پر رؤف کے گھر پر چھاپہ مارکر آلہ قتل (چھری) بھی برآمد کر لی۔