پرویز رشید کے بیان کا خیرمقدم ممنون کو ووٹ دینگے رابطہ کمیٹی

ن لیگ کے رہنما کا بیان اطمینان بخش ہے، غلط فہمیوں کے ازالے کیلیے کمیٹی بنانے پر اتفاق

3,3ارکان پر مشتمل کمیٹی کا مقصدکسی غلط فہمی کو بڑی بدگمانی بننے سے بچانا ہوگا فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر اس تجویز پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کے ازالے کیلیے دونوں جانب سے 3,3افراد پر مشتمل کمیٹی بنادی جائے تاکہ غلط فہمیاں بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے طے کرلی جائیں اور کسی بھی قسم کی غلط فہمی بڑی بدگمانی کا سبب نہ بننے پائے۔




رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story