جان کیری کے دورے کا شیڈول طے کل پاکستان پہنچیں گے
امریکی وزیر خارجہ 2روزہ دورے میں اسٹرٹیجک تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل (بدھ کو) 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دورے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقات میں پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں امریکی معاونت پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ سفارت خانے کے مطابق جان کیری کے دورے کا شیڈول طے پاگیا ہے۔
دریں اثنا امور خارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں کہاکہ امریکیوزیر خارجہ کے ساتھ مختلف امور پر بھی بات ہوگی، اسٹریٹجک مذاکرات میں پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کو اہمیت حاصل ہوگی، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے متعلق مسائل اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔