سعودی ولی عہد وزیر اعظم عمران کا خصوصی پیغام مودی کو پہنچائیں گے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت بھارت میں دورہ پر ہیں جو بھارتی وزیراعظم مودی کو عمران خان کا پیغام دیں گے۔
پاکستان اپنے دوست ملکوں خاص طور پر بااثر ریاستوں کی مدد سے بیک چینل کے ذریعے بھارت سے موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کیلیے کوششیں کررہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وقت بھارت میں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی کے لیے خصوصی پیغام لے کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے حوالے سے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کییلیے تیار ہے۔