چیچہ وطنی زمین کے تنازع پرامام مسجد پرتشدد داڑھی مونڈھ ڈالی
پٹرول پھینک کرآگ لگانے کی بھی کوشش، لوگوں کے اکٹھے ہونے پر وہ کامیاب نہ ہوسکے
CAIRO:
زمین کے تنازع پرمسلح افراد نے امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،خنجر سے داڑھی مونڈھ ڈالی اور پٹرول پھینک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم لوگوں کے اکٹھے ہونے پر وہ کامیاب نہ ہوسکے اور فرار ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ جامع مسجد عثمان غنی چک 9/11-L کا امام مسجد محمد شریف گائوں سے چیچہ وطنی آرہا تھا کہ کار اور موٹر سائیکل پر سوار پانچ مسلح افرادنے اسے شرقی بائی پاس پر روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، امام مسجد کا ملزمان سے پلاٹ کا تنازع چلا آرہا تھا اور کچھ دن پہلے ہی امام مسجد جیل سے رہا ہو کر گھرآیا تھا اور اس نے اپنے پلاٹ کا قبضہ واپس لے لیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیاگیا ۔
پولیس نے 11ملزمان نعمان،محمد علی، نصیر ،نواز،اشرف بشارت اورندیم وغیرہ کے خلاف مقد مہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔