بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل
جے پور جیل میں شاکر اللہ کو پتھر مار مار کر شہید کیا گیا
بھارتی جیل میں انتہا پسند ہندوؤں نے پتھر مار مار کر شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر شہید کردیا۔ بھارتی قیدیوں کے مشتعل ہجوم نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شاکر کو 2001 میں بھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا اور جے پور کی سینٹرل جیل میں قید تھا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور فرانزک ماہرین جیل پہنچ گئے اور دو حملہ آور ہندو قیدیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم پاکستانی قیدی شاکر اللہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ مشتعل ہندو قیدیوں نے پلوامہ حملے کے ردعمل میں پاکستانی قیدی پر حملہ کیا۔
رواں ماہ کی 14 تاریخ کو مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا بھی مسلسل شہریوں کو اشتعال انگیزی پر اکسا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 400 سے زائد پاکستانی قید ہیں جن میں اکثریت ماہی گیروں اور غلطی سے سرحد پارکرنے والوں کی ہے جب کہ کچھ سفری دستاویزات گم ہوجانے یا معیاد سے زیادہ دن مقیم رہنے کے جرم میں قید ہیں۔