بیلہ میں طوفانی بارشیں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا
HONG KONG:
بیلہ کے نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔
كوئٹہ میں منگل اور بدھ كی درمیانی شب شروع ہونے والی بارشوں كے بعد شہر كے كئی علاقوں میں سیوریج كا نظام درہم برہم ہوگیا اور نالیاں بند ہونے سے شہر كے مختلف علاقے دریا كا منظر پیش كرنے لگے۔
دوسری جانب بیلہ کے نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، کوراڑو کے مقام پر سنگری پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ایف سی آواران اور بیلہ کی مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب کراچی کوئٹہ شاہراہ بند ہونے سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
ادھر پرویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ ہنگامی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔