افغانستان طالبان کا ڈرون طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ 2 ہزار امریکی فوجیوں کی ہلاکت

امریکی وزیر دفاع نے جنرل ڈنفرڈ کو افغانستان میں نیا کمانڈر بنانے...

طالبان جنگجوئوں نے ننگرہار میں ڈرون طیارہ تباہ کیا، امریکی وزیر دفاع نے جنرل ڈنفرڈ کو افغانستان میں نیا کمانڈر بنانے کی سفارش کر دی۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان نے ایک امریکی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ افغان صوبہ ننگرہار میں گر کر تباہ ہوا، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ جلال آباد ایئرپورٹ کے نزدیک انہوں نے امریکی ڈرون طیارہ مارا گرایا ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی عالمی مہم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی ان میں سے نصف اہلکار گزشتہ 27 ماہ کے دوران مارے گئے، اقوام متحدہ کے مطابق2001ء میں شروع ہونے والی اس جنگ میں بڑی تعداد میں افغان آرمی اور پولیس کے اہلکار بھی مارے گئے۔ آن لائن کے مطابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جنرل جوزف ڈنفرڈ کو افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجی دستوں کا نیا کمانڈر بنا نے کی سفارش کی ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ صدر اوباما کریں گے۔
Load Next Story