سیف سے شادی ہوئی ہے تو کیا ہوا نہ روزہ رکھا ہے نہ رکھوں گی کرینہ کپور
شادی کے بعد کبھی بھی سیف علی خان کے لئے کھانا نہیں بنایا اور نہ ہی کھانا بنا کر کھلانے کا کوئی ارادہ ہے، کرینہ کپور
بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ رمضان کا مہینہ کبھی ان کی زندگی کا حصہ نہیں رہااس لئے سیف علی خان سے شادی کے باوجود انہوں نے ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہ ہی رکھیں گی۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کی سیف علی خان سے شادی کو 9 ماہ کا عرصہ ہوا ہے لیکن اس سے پہلے کبھی بھی رمضان کا مہینہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہوا، اس لئے شادی کے بعد بھی انہوں نے ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہ ہی ہ کبھی رکھیں گی۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے بعد کبھی بھی سیف علی خان کے لئے کھانا نہیں بنایا اور نہ ہی ان کا سیف کو کھانا بنا کر کھلانے کا کوئی ارادہ ہے بلکہ وہ تو چاہتی ہیں کہ سیف ان کے لئے کھانا بنائیں۔