بھارتی ریاست آسام میں تشدد جاری مزید 2 مسلم نوجوان ہلاک

تازہ واقعہ دوبری ضلع میں پیش آیا، کوکھرا جھار، چرانگ اور دیگر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

تازہ واقعہ دوبری ضلع میں پیش آیا، کوکھرا جھار، چرانگ اور دیگر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں تشدد کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک رکن اسمبلی کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تازہ واقعہ دوبری ضلع میں پیش آیا جس میں مسلح افراد نے اینٹ بنانے والے مزدروں پر فائرنگ کی جس میں دو مسلم لڑکے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کرفیو نافذ تھا اور حالات کی بہتری کے سبب کرفیو میں نرمی کی گئی تھی جب بلوائیوں نے مزدوروں پر گولی چلائی۔ تازہ واقعات کے بعد کوکھرا جھار، چرانگ اور دوبری جیسے اضلاع میں پھر سے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ ( بی پی ایف) سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی کو مبینہ طور پر تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story