کابینہ اجلاس میں مدت ملازمت سگریٹ اور مشروبات پر ہیلتھ لیوی ٹیکس پر غور کیا جائے گا
نادرا اکاؤنٹس آڈٹ، پاسپورٹ میں پیشہ تبدیلی پر غور،ای اوبی آئی اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین تقرری کی منظوری دی جائیگی
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جب کہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ساڑھے 3بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ اور سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے گی، جبکہ کابینہ سے نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی جبکہ برطانوی شہری عبدالقادر احسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ ای او بی آئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین تقرری کی بھی منظوری دے گی جبکہ چین کے نیشنل ڈیولپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے درمیان صنعتی تعاون کے دستخطی معاہدے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔