کراچی کورنگی سے 4 دہشت گرد گرفتار خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد برآمد
برآمد کیا گیا دھماکا خیزمواد شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا،ترجمان رینجرز
سندھ رینجرز نے کورنگی کے ایک مکان سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد ، خودکش جیکٹیں اور دیگر سامان برآمد کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورنگی کے ایک مکان میں چھاپہ مارا، رینجرز نے گھر سے خود کش جیکٹس، بارودی مواد، دیسی ساختہ بم اور بم بنانے کے لئے تحریری مواد برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
رینجرز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا دھماکا خیزمواد شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، مزید تحقیقات کے لئے ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔