پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کا نقصان خود بھارت کو ہوگا وزیر خزانہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں، اسد عمر
LONDON:
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی لگانے کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈرکے پاس وژن ہوتا ہے، وہ آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔