جلد ہی عوام اور کارکنوں کے درمیان ہوں گا صدرآصف زرداری
صوبے میں جیلوں کی سیکیورٹی مزید موثر اور قیام امن کے لئے تمام وسائل کو بروئےکار لائے جائیں، صدرآصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے عوام اور کارکنوں سے دور رہے لیکن جلد ہی وہ دوبارہ ان کے ساتھ ہوں گے۔
بلاول ہاؤس راچی میں صدرآصف زرداری کی زیرصدارت امن وامان اور جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا منظور وسان، سید اویس مظفر اور شرجیل میمن نے بھی شرکت کی، اس موقع پر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے صدر کو امن وامان اور جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی، صدر مملکت نے جیلوں کی سیکیورٹی مزید موثر بنانے اور قیام امن کے لئے تمام وسائل کو بروئےکار لانے کی ہدایت کی، صدر نے صوبے بھر کی جیلوں کے باہر کنکریٹ دیواریں تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزرا سے بات کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں سے صدارتی ذمہ داریوں کے باعث وہ عوام اور پارٹی کارکنوں سے مل نہیں پائے لیکن جلد ہی وہ ان کے ساتھ ہوں گے،اس سلسلے میں وہ سندھ سمیت ملک بھر کا دورہ کریں گے۔