ڈھاکا رہائشی عمارت میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک
آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے آس پاس کی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد زندہ جل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے تاریخی قدیم علاقے چوک بازار میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کیمیکل جلنے سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بڑھتے بڑھتے پڑوسی عمارتوں تک پہنچ گئی۔
آگ اتنی شدید اور خوفناک تھی کہ اس کی زد میں آنے والے بہت کم لوگوں کو جان بچانے کا موقع مل سکا اور وہ جل کر کوئلہ ہوگئے۔ اس واقعے میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گیس سلنڈر سے لگی۔
ڈھاکا کا یہ علاقہ چوک بازار صدیوں پرانا جس کی گلیاں بہت تنگ ہیں اور آمنے سامنے عمارتوں کے درمیان فاصلہ ایک فٹ سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود یہ علاقہ کیمیکل کے کاروبار کا مرکز ہے۔