بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 22 پاکستانی قیدی رہا کردیئے

بھارت سے رہائی پانے والوں میں 14 ماہی گیر جب کہ 8 عام شہری شامل ہیں۔

بھارت سے رہائی پانے والوں میں 14 ماہی گیر جب کہ 8 عام شہری شامل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

WASHINGTON:
بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 22 پاکستانی قیدی رہا کردیئے جنہیں واہگہ بارڈرپر رینجرزکے حوالے کیا گیا۔


بھارت سے رہائی پانے والوں میں 14 ماہی گیر جب کہ 8 عام شہری شامل ہیں، رینجرز نے رہائی پا کرآنے والے پاکستانی شہریوں کو ہار پہنائے اور مٹھائی کا تحفہ دیا۔ بھارتی قید سے رہائی پا کرآنے والے پاکستانی کافی خوش دکھائی دے رہے تھے، انہیں اس بات کی بھی خوشی تھی کہ وہ عید اپنے گھروالوں کے ساتھ منا سکیں گے۔ رہائی پانےوالوں میں 5 ماہی گیربھائی بھی شامل ہیں جو اکٹھے ہی گرفتارہوئے تھے۔ بھارتی جیلوں میں اس وقت 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔
Load Next Story