حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں نیب
آغا سراج درانی کے خلاف نیب کی کارروائی اور اختیارات کا استعمال قانون کے مطابق تھا، نیب اعلامیہ
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ہرقدم قانون کے مطابق ہوتا ہے جب کہ حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر چھاپہ مارنے پر قومی احتساب بیورو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اہلکار دیواریں کود کر سراج درانی کے گھر میں داخل ہوئے اور چادر و چادر دیواری کا تقدس پامال کیا، سراج درانی کے خلاف کرپشن کے ثبوت تھے تو گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کو ان کے گھر پر چھاپا نہیں مارنا چاہیے تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: افسوس سراج درانی کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا
نیب نے حکومت سندھ کی جانب سے لگائے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اورجارحانہ پروپیگنڈے کاحصہ ہیں اور نیب پر دہشت گردی کا الزام افسوسناک ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ہرقدم قانون کے مطابق ہوتا ہے، مجازعدالت سے اجازت لی جاتی ہے، گرفتاری کی ٹھوس وجوہات پرعدالت ریمانڈ دیتی ہے۔ نیب بھی ہر شخص کی عزت نفس پر مکمل یقین رکھتا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس اولین ترجیح ہے، کسی کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی یا چادر چاردیواری پامال کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد خواتین اہلکاروں کے ہمراہ آغا سراج درانی کے گھر کارروائی کی، نیب کی کارروائی اور اختیارات کا استعمال قانون کے مطابق تھا۔