پاکستان کو ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پر بھارت کو وارننگ جاری
پاکستانی شوٹرز کو ویزے جاری نہ کیے گئے تو بھارت پر 2 سال کی پابندی لگا دی جائے گی، عالمی شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن
ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پر عالمی فیڈریشن نے وارننگ جاری کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارت کو پاکستان دشمنی مہنگی پڑھ گئی ہے، ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پرعالمی فیڈریشن نے وارننگ جاری کردیا ہے، نٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے پاکستانی شوٹرز کو فوری ویزے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ اگر پاکستانی شوٹرز کو ویزے جاری نہ کیے گئے تو بھارت پر دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔
بھارتی رویئے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بھی ایکشن میں آگئی ہے، اور پی او سی کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر کھیلوں کی عالمی تنظیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی متعصبانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، مقابلوں میں شرکت پاکستان کا حق ہے جب کہ اولمپک تحریک پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دیے جائیں۔
واضح رہے ورلڈ شوٹنگ کپ دہلی میں شروع ہوچکا ہے جب کہ پاکستان کے مقابلے 25 فروری سے شروع ہونا ہیں، عالمی کپ کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کا بھی درجہ حاصل ہے، تاہم بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کردیا تھا۔