ٹی سی پی نے 75 ہزار ٹن یوریا 3099 ڈالر فی ٹن قیمت پر خرید لی
درآمدی ٹھیکہ سب سے کم بولی دینے والی پارٹی بلیو ڈی بیج ایف زیڈ کو یو اے ای کو دے دیا گیا
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مزید 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر سب سے کم بولی دینے والی پارٹی بلیو ڈی بیج ایف زیڈکو، یواے ای کو 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت (سی اینڈ ایف) پر ایوارڈ کردیا۔
ٹی سی پی نے یہ ٹینڈر 23جولائی 2013 کو جاری کیا تھا جس کے جواب میں 17 پارٹیوں نے بولیاں جمع کرائیں جن میں 15 پیشکشیں متعلقہ معیار کے تحت اہل قرار پائیں۔ ٹی سی پی کے مطابق ان بولیوں میں سب سے زیادہ بولی 335 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) اور سب سے کم بولی 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) دی گئی تھی، 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) کی سب سے کم بولی بلیو ڈی بیج ایف زیڈکو، یواے ای نے دی تھی، اس بولی کے ٹینڈر کی شرائط اور تکنیکی تفصیلات سے مطابقت کے علاوہ پیشکش کے مسابقتی اور یوریا کی بین الاقوامی قیمتوں سے ہم آہنگ ہونے کے باعث اس پارٹی کی بولی منظور کرکے 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا۔
ٹی سی پی کے مطابق کارپوریشن کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق یوریا درآمدکر رہی ہے، مذکورہ مقدار کی خریداری کے بعد ٹی سی پی اب تک ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کے سودے طے کرچکی ہے جبکہ ہدف 3لاکھ میٹرک ٹن ہے، اس ہدف کو پانے کے لیے مزید ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی درآمد کا نیا ٹینڈر جاری کیا جا رہا ہے۔