سانحہ ساہیوال خلیل کی فیملی بے گناہ ذیشان دہشتگرد قرار جے آئی ٹی رپورٹ مکمل
رپورٹ میں سی ٹی ڈی کو اختیارات سے تجاوز کا قصور وار قرار دیا گیا ہے، ذرائع
سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی، خلیل اور اس کی فیملی کو بے گناہ جبکہ ذیشان کو دہشت گرد قرار دیدیا گیا۔
جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکار قصور وار قرار دے کر ریکارڈ میں رد و بدل کرنے والے سی ٹی ڈی افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ رپورٹ آئندہ چند دنوں میں پنجاب حکومت کو پیش کی جائیگی اور چالان کی صورت میں انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی جمع کروائی جائیگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 13سالہ بچی سمیت 4 افراد کے قتل پر بننے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی کو اختیارات سے تجاوز کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں گرفتار سی ٹی ڈی کے 6 اہلکاروں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جمعرات کے روز ملزموں کو انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال میں پیش کیاگیا ۔