رینجرز پانی چوربااثر افراد کیخلاف کارروائی کرے عدالت
آبادگاروں کی درخواست پر حکم، ارکان اسمبلی سے واٹر کورس بند نہیں کرواسکتے،آبپاشی حکام
ملکانی شریف اور خیرپور گمبوہ کے کاشتکاروں کی درخواست پر بدین کی عدالت میں ایری گیشن عملے کی جانب سے ایکسیئن نصیر ڈویژن غلام مرتضیٰ جلبانی اور ایس ڈی او سب ڈویژن خیرپور گمبوہ دیدار احمد بلیدی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایری گیشن کے چاروں افسران سمیت چیف انجینئر سکھر بیراج جنید احمد میمن اور ای سی روہڑی کینال سعید احمد جاگیرانی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ کاشتکاروں نے سیشن جج کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 4 ماہ سے ہماری 10 شاخوں جرکس، کھوسکی، بنگار، آئیلپور، خیرپور، سانگی پھرہو، باگو مائنز، بصران علی آباد، شاخوں میں آبادی کے لیے پانی میسر نہیں اور شہری بوند بوندکو ترس رہے ہیں، زمینیں بنجر بن چکی ہیں اور ملکانی شریف کے کئی دیہات سے نقل مکانی شروع ہوچکی ہے۔
ایری گیشن عملہ کاشتکاروں کو پیسوں کے عوض پانی فروخت کررہا ہے۔محکمہ آبپاشی کے افسران نیعدالت کو بتایاکہ کاشتکاروں کا پانی مسئلہ جائز ہے اوپر سے بااثر لوگ ایم پی ایز اور ایم این ایز ہیں جو زبردستی پانی بند کرواکر نیچے ٹیل میں پانینہیں چھوڑتے اور واٹر کورس کو بند کروادیتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر لڑائی کی جاتی ہیں۔
ہمارے ساتھ فورس نہیں ہوتی ہیں ہم بااثر لوگوں کے واٹر کورس بند نہیں کرواسکتے۔ جج نے دونوں کا مؤقف سننے کے بعد چیف سیکریٹری ایریگیشن کو لیٹر لکھ کر 19 اگست کو عدالت میں طلب کیا اور نصیر کینال میں فوری رینجرز بھیجنے اور پانی چوری میں ملوث بااثر لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سانگی ریگیو لیٹر کی آخری سریتک کی شاخوں تک فوری طور پر پانی پہنچانے کا حکم دیا۔