پی ایس ایل کے درمیان میں ہی کرکٹرز کا تبادلہ ہوگا
دوروزہ ٹریڈنگ ونڈوکھلے گی، صرف غیراستعمال شدہ پلیئرز بدلے جائیں گے
HYDERABAD:
پی ایس ایل فور کے دوران 2 روز کیلیے ٹریڈنگ ونڈو کھولی جائے گی۔
پی ایس ایل میں اس بار ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے ایونٹ کے دوران بھی کھلاڑیوں کے لین دین کی اجازت دی جا رہی ہے، 23 فروری کو تمام ٹیموں کے 4،4 میچز مکمل ہوتے ہی اگلے 2 روز میں کرکٹرز کا تبادلہ کیا جا سکے گا، صرف وہی پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب ہوں گے جنہوں نے قبل ازیں اپنی ٹیم کی جانب سے کوئی میچ نہ کھیلا ہو، جس کیٹیگری کا کھلاڑی دوسری ٹیم کو دیا جائے گا، بدلے میں بھی اسی کیٹیگری کے کرکٹر کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔
مینجمنٹ کے مطابق پی ایس ایل کے دوران ہی ونڈو کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ ٹیموں کو اپنے اسکواڈ متوازن کرنے کا ایک اور موقع مل سکے اور جو کھلاڑی ایونٹ میں شرکت سے محروم ہیں وہ بھی کسی دوسری ٹیم کی طرف سے ایکشن میں نظر آسکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشنز میں کھلاڑیوں کے تبادلوں اور ریلیز کیے جانے کے بعد ڈرافٹ کا عمل ہوتا رہا ہے، اس کے بعد اگلے سال کے لیے دوبارہ ٹریڈنگ ہوتی تھی۔