ای اوبی آئی کے پاس اب بھی 240 ارب روپے موجود ہیں

رقم کی مد میں دشواری کا سامنا نہیں، ملازمین سے87 ارب کنٹری بیوشن، 68 ارب مالی معاونت کی

رقم کی مد میں دشواری کا سامنا نہیں، ملازمین سے87 ارب کنٹری بیوشن، 68 ارب مالی معاونت کی۔ فوٹو: فائل

ای اوبی آئی نے اب تک ملک کے مختلف محمکوں کے ملازمین سے87 ارب روپے کا کنٹری بیوشن حاصل کیاہے جبکہ پنشن کی مدمیں ادارے کے قیام سے ابتک لوگوں کی 68 ارب روپے کی مالی معاونت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق چیئرمین ظفرگوندل جنھیں سابق وزیراعظم گیلانی نے متعلقہ پوسٹ پرلگایا تھا،کی ذاتی خواہش پرادارے کے پیسوںسے زمین کی خریداری کاعمل شروع کیا گیا، ذرائع کے مطابق ای اوبی آئی نے مخلتف شہروں میں زمین کی خریداری کیلئے ادارے کے اکاؤنٹس سے 25 ارب کی رقم استعمال کی جبکہ ادارے کے پاس اب بھی240 ارب موجود ہیں۔




ای اوبی آئی پنشن کی مد میں اس وقت 1.4ارب چار لاکھ سے زائد ریٹائرڈ ملازمین میں تقسیم کررہا ہے جو چارہزارماہانہ کے حساب سے تقسیم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ادارے کو رقم کی مد میں کسی دشواری کاسامنا نہیں،ذرائع نے بتایا کہ ای اوبی آئی میںزمین کی خریداری کیلئے بنائے گئے بورڈکے 16 ممبران تھے جن میں سے آٹھ سرکاری اور آٹھ پرائیویٹ ممبر تھے۔

سابق چیئرمین ظفرگوندل نے ایک پرائیویٹ ممبر اقبال داؤدکوسرمایہ کاری کمیٹی کا کنوینئرمتخب کیا اور انہوں نے ظفرگوندل کیساتھ ملکر کر سستی اراضی کی خریداری کی انتہائی مہنگے داموں کی جس سے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔
Load Next Story